Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایف ڈی اے کی ہندوستانی الائچی اور اثمد سرمہ پر پابندی

ریاض.... سعودی ایف ڈی اے نے ہندوستان کی معروف چھوٹی الائچی پر پابندی عائد کردی۔ یہ ا لجمیل کے نام سے سعودی بازاروں میں فروخت ہوتی ہے۔ اس میں زہریلے مادے کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس مذکورہ الائچی ذخیرہ ہو تو اسے استعمال نہ کرے بلکہ پہلی فرصت میں اسے تلف کردے۔ سعودی ایف ڈی اے نے اصفہانی اثمد سرمہ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ معائنہ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں سیسے کی مقدار حد سے زیاد ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ پہلی فرصت میں اس سرمہ سے نجات حاصل کرلیں۔ 
 

شیئر: