Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں 14کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی قلت کا سامنا

اقوام متحدہ.....بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔یونیسیف میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر وکٹر آگوایو نے بتایا ہے کہ بچے وٹا من اے کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اندھے اور بہرے پن کے ساتھ ساتھ موت کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بچوں کے حوالے سے ایسی المناک صورتحال کا سامنا ہے۔ یونیسیف کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقتصادی مشارکت میں کمی کی وجہ سے وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کا پروگرام بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گی تو اس حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت کے ضائع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو وٹامن اے کی بطور سپلیمنٹ فراہمی کا کوٹہ 2016 میں 79 فیصد سے گھٹ کر54 فیصد ہوگیا ہے۔
 

شیئر: