Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،شیخ رشید

لاہور ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات کافی خراب ہیں۔ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔جاتی امراءکے دروازے5 سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے۔اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے۔لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے۔ اب اسحاق ڈار نے ڈالرمیں جو قرضے لئے وہ سامنے آکر بھگتیں۔انہوں نے کراچی میں سیاسی جماعتوں میں تصادم اور احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کیخلاف ایک اور نیب تحقیقات

شیئر: