Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاداب خان یاسر شاہ کا متبادل نہیں

ڈبلن:دوسرے فرسٹ کلاس میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی شاندار کارکردگی کے بارے میں کپتان سرفرازنے کہا ہے کہ اگرچہ نوجوان اسپنر نے میچ میں10وکٹیں لی ہیں لیکن ابھی وہ یاسر شاہ کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتے۔ سرفراز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاداب کی کارکردگی قابل ستائش ہے، لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اسے یاسر شاہ کی جگہ لینے میں ابھی وقت لگے گا۔ یاسر شاہ بہت تجربہ کار اور ماہر بولر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی کا تسلسل ہی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔ اگر وہ جلد فٹ ہو کر ہمیں دستیاب ہوں تو نہ صرف ٹیم بلکہ شاداب خان کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ نوجوان اسپنر نہ صرف ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں بلکہ دونوں مل کر حریف ٹیموں کو زیادہ پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

شیئر: