Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک امریکہ تعلقات پر وزارت خارجہ سے جواب طلب

اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکہ اور پاکستان کے مابین حالیہ تلخی اور متعلقہ معاملات پر وزارت خارجہ سے پیر کو جواب مانگ لیا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے امتحان کی گھڑی ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں شدید تلخی آ رہی ہے۔ وزیر خارجہ کو ایوان میں بلایا جائے۔ شیری رحمان نے کہا کہ وزیر خارجہ ایوان میں آ کر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کے حوالے سے سوالات کا جواب دیں۔ آج ہر اخبار میں امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کو محدود کرنے کے حوالے سے بھی خبریں چھپی ہیں۔ خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان بھی اس طرح کی پابندیاں امریکی سفارت کاروں پر عائد کر رہا ہے۔ کولیشن سپورٹ فنڈ امداد نہیں ہے۔ پاکستان امداد کا خواہاں نہیں ہے۔ ۔ہم پر بہت مشکل وقت ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں شدید تلخی آ رہی ہے۔یہ اچھا نہیں ہے۔ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے۔
 مزید پڑھیں:خرم دستگیر وزار ت خارجہ بھی سنبھالیں گے

شیئر: