Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ ریفرنس مریم نواز کو رقوم کی منتقلی کی تفصیلات پیش

اسلام آباد ...شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ واجد ضیاءنے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری کردہ چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ ریفرنس میں بھی مسلسل دوسرے دن بیان قلمبند کرایا ۔واجد ضیاءنے نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری چیکوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست 2016 کو نواز شریف نے مریم نواز کو ایک کروڑ 95 لاکھ کا چیک جاری کیا۔واجد ضیاءکے مطابق 13 جون 2015 کو نواز شریف نے مریم نواز کو 12ملین اور 3 نومبر 2015 کو 2 کروڑ 88 لاکھ کا چیک دیا۔ نیب کے گواہ نے بتایا کہ یکم نومبر 2015 کو نواز شریف نے مریم نواز کو 65 لاکھ،10 مئی 2015 کو10کروڑ 50 لاکھ، 21 نومبر 2015 کو 18 لاکھ روپے اور 27 مارچ 2016 کو 40 ملین کا چیک جاری کیا۔ واجد ضیاءکے مطابق نواز شریف کی جانب سے 10 فروری 2016 کو 30 ملین، 14 فروری 2016 کو 50 لاکھ،10 مئی 2016 کو 37 ملین اور 31 جنوری 2017 کو 6 ملین کا چیک مریم صفدر کے نام جاری کیا گیا۔متحدہ عرب امارات سے 28 جون 2017 کو ملنے والے ایم ایل اے کا جواب عدالتی ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کےخلاف ایک اور نیب تحقیقات

شیئر: