Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقو ں میں گردو غبار کا طوفان

حائل .... سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو گردو غبار کے طوفان نے مشکلات پیدا کردیں۔ مدینہ منورہ، عفیف ، دوادمی، ساجر، شقراء، ثادق ، المجمعہ، مرات، القصیم، الریاض، الشرقیہ، مکہ، حدود شمالیہ، الجوف اور حائل میں گردو غبار کا طوفان چلتا رہا۔ الخفجی میں درخت اور سائن بورڈ گر گئے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متعد ددکانوں کو نقصان پہنچا۔ گاڑیوں کے سائبان ہوا میں اڑ گئے۔ دمے کے مریض کثیر تعداد میں اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ ز میں پہنچے۔ مشرقی ریجن کے ہوائی اڈوںنے پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی۔حائل میں بھی گردو غبار نے پورے ماحول کو متاثر کیا۔ دوسری جانب وادی الدواسر کے جنوب مغربی کوہستانی علاقے میں بارش نے مقامی شہریو ںکے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔پورا علاقہ سبزہ زاروں میں تبدیل ہوگیا۔ جبال بنی سنامہ کے سبززار مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سیر و تفریح کا مرکز بن گئے۔
 

شیئر: