Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد... وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے کر کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔پاکستان پر ڈبل گیم کا الزام لگانے کی بجائے عالمی برادری کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ عالمی اور علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ سابق سوویت یونین کے خاتمے کے بعد امر یکہ اور عالمی برادری نے حالات سے نمٹنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا۔ بلوچستان اور کراچی میں الجھایا گیا۔ فاٹا سمیت ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ پاک افغان بارڈر پر دنیا کے اس مشکل ترین علاقے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ میں اسے غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔ دنیا میں پاکستان کے بارے میں بعض منفی تصورات پائے جاتے ہیں۔پاکستان20کروڑ سے زائدآباد ی کا ملک ہے جو عظیم ثقافت اور تنوع کا حامل ہے جسے عالمی ذرائع ابلاغ میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:ممبئی حملہ کیس،نئی دہلی نے تعاون نہیںکیا ،چوہدری نثار
 

شیئر: