Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں تلنگانہ این آر آیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کادستر افطار

گیٹ نمبر 27/A کے قریب حیدرآبادی افطاری کرائی جائیگی،آخری عشرے میں سحر کا بھی انتظام ہوگا،ڈاکٹر عبدالجبار
مدینہ منورہ ( امین انصاری )تلنگانہ این آر آیز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا خصوصی اجلاس مدینہ منورہ کے استراحہ میں ڈاکٹر محمد عبد الجبار خان محوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر فیصلے کئے گئے ۔ صدر ڈاکٹر محمد عبدالجبار نے کہا کہ گزشتہ سال تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں باب الداخلہ نمبر 27/A کے قریب روزہ داروں کیلئے افطار دسترخوان لگایا تھا۔الحمدللہ یہ ایسوسی ایشن اور حیدرآبادیوں کیلئے بہت بڑا اعزاز تھا ۔ امسال بھی ہم کئی ماہ سے افطار دستر خوان لگانے کی جدوجہد کررہے تھے الحمد اللہ ہمیں اجازت مل گئی ہے ۔ سابق کی طرح امسال بھی باب الداخلہ نمبر 27/A کے قریب حیدرآبادی دسترخوان بچھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اجلاں میں 30 دن تک حرم مدنی میں کام کرنے کیلئے کارکنوں کو ذمہ داری دی گئی۔ اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آخری عشرہ میں سحری کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ معتکفین اور وطن عزیز سے آے ہوئے معتمرین کو سہولت حاصل ہو۔ اس دستر خوان کی خصوصیت یہ ہے کہ مدینہ منورہ کی مروجہ افطاری کے علاوہ حیدرآبادی افطاری جس میں حلیم ، دہی بھلے ، مرچی ، پکوڑے ،دال چنا اور دیگر ہمہ اقسام کی اشیاءبھی شامل رہیں گی۔ ابھی تک حرمین انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کو35 روزداروں کے دستر خوان کی اجازت دی ہے تاہم مزید توسیع کے لئے صدر ایسو سی ایشن ڈاکٹر عبد الجبار ، جنرل سیکرےٹری عبد الحمید نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے نمائندگی کی۔ انتظامیہ نے تیقن دلایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں توسیع کی اجازت دی جائیگی۔
 

شیئر: