Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاور لفٹر مریم نسیم کا آسٹریلیا میں معرکہ


سڈنی:پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ میلبورن میں ہونے والے ایویا پاور لفٹنگ مقابلوں میں 63کلوگرام کیٹگری میں تمغہ جیتنے والی مریم نسیم اس سے پہلے بھی پاور لفٹنگ کے مقابلے جیت چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے لئے بہت تیاری کی ۔ کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ پشاور کی مریم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹر کا تمغہ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ عالمی پاور لفٹر مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مریم نسیم کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ اس معرکہ کو سر کرنے کیلئے میں نے بہت محنت کی تھی جس کا پھل اللہ تعالی نے مجھے دیا ۔ گزشتہ سال چاندی کا تمغہ جیتنے والی مریم نے کہا کہ کمر کی انجری اور تکلیف کے باعث مجھے امید نہیں تھی کہ کوئی تمغہ جیت سکوں گی۔اس ایونٹ میں 7ممالک کی پاور لفٹر نے حصہ لیا۔

شیئر: