Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنزانیہ: اونچی چھلانگ کے باوجود چیتا ، پرندے کو پکڑنے میں ناکام

سیرنگیتی ، تنزانیہ.....  مقامی سفاری پارک میں ایک سیاح نے انتہائی نادر او ر  یادگار قسم کی  تصویر اور  وڈیو تیار کرکے  نیٹ پرجاری کردی ہے جو بڑی تیزی سے  وائرل  ہورہی ہے۔  یہ  وڈیو کلپ ایک ایسے منظر کی ہے جو  شاذو نادر  ہی دیکھنے میں آتی ہے کیونکہ اس میں چیتا ایک اڑتے پرندے کو پکڑنے کی حیرت انگیز کوشش کرتا ہے۔  وڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ چیتے نے اپنی بساط سے کچھ زیادہ اونچی چھلانگ لگائی اور پرندے کو دبوچنے کی کوشش کی مگر پرندے کے  دن شاید ابھی پورے نہیں ہوئے  تھے یا  وہ زیادہ پھرتیلا  یا چالاک تھا کہ جان بچانے میں کامیا ب رہا۔  وڈیو سے  اندازہ ہوتا ہے کہ چیتا کافی دنوں سے جھاڑیو ںمیں چھپا بیٹھا تھا اورکافی دیر سے کسی شکار کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک اسے  اپنے قریب سے ایک پرندہ اڑتا نظرآیا اور اس چیتے نے خود ہی پرندے یا عقاب کی طرح اڑ کر اسے پکڑنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ یہ  وڈیو اتنی عجیب و غریب ہے  اور اس میں  نظرآنے والا منظر اتنا نادر ہے کہ دیکھنے  والاسکتے میں آ جائے۔  وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ پرندے کو  اڑنے کے  دوران ہی اندازہ ہوگیا کہ نیچے کوئی دشمن اسکی تاک میں ہے جو کسی وقت بھی اسے شکار کرسکتا ہے مگر اس نے بروقت فیصلہ کیا اور برق رفتاری کیساتھ اپنی  پرواز کی رفتار بڑھاتے ہوئے  چیتے کے کھلے جبڑے کے انتہائی قریب سے گزر کر آگے بڑھ گیا۔ چیتا پرندے کو پکڑنے کیلئے اپنا پنجہ بھی استعمال کرتا نظرآیا مگر یہ پرندہ اسکے پنجے میں بھی نہیں آیا۔  نادر روزگار تصویر اور وڈیو نیو ساؤتھ ویلز کی رہنے  والی 32سالہ خاتون   لارین نے اتاری اور  جاری کی ہے۔ جن کا کہناہے کہ  وہ اپنے ساتھی کے ساتھ پارک کی سیر کو آئی تھیں کہ اتنی  شاندار فوٹو گرافی کا انہیں موقع مل گیا۔  لارین کا کہناہے کہ انہوں نے بھی جھاڑیوں میں چھپے چیتے کو  دیکھ لیا تھا اور وہ پرندہ بھی نظر آیا تھا جو کچھ ہی فاصلے پر منڈلا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -برمنگھم کا 55اسٹون وزنی جوڑا

شیئر: