Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ِآج سے پیر تک مملکت بھر میں بارش اورژالہ باری کا امکان

ریاض ..... محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات کی شام سے آئندہ پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ جازان، عسیر اور باحہ کے علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے مشرقی علاقوں نیز ریاض اور القصیم میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ حائل، مدینہ منورہ، تبوک اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی تاہم ان علاقوں میں بارش اوسط درجے کی رہیگی۔ محکمہ موسمیات نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مستحکم موسم کے خطرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھیں۔

شیئر: