Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بلاول بھٹو کو وعدہ یاد دلادیا

کراچی:اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بلاول بھٹو کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اب کوئی ہمارے لئے انعام کا اعلان نہ کرے۔ پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں ازبکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فائنل تک رسائی کو سراہا جارہا ہے اور ایسے میں ٹیم نے کسی بھی انعام کے اعلان سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ان کی وعدہ خلافی یاد دلا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4 سال قبل لی گئی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ، ان کی ہمشیرہ بختاور اور پارٹی رہنما شیری رحمان بھی موجود ہیں۔ تصویر میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور شیری رحمان کو مخاطب کرکے ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کا نتیجہ آ گیا مگر بلاول بھٹو اور شیری رحمان کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر نہ بنوائیں اور نہ کسی انعام کا اعلان کریں کیونکہ آپ نے 4 سال پہلے کیا گیا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔

شیئر: