Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں گرمی کی شدید لہر

کراچی.. محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 6 دن کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ ہفتے کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی۔ آئندہ چند دن تک شہر میں شدید گرمی رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ جمعہ سے درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کو بھی بھیجی جاچکی ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ حکام کو اسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر دواوں اور ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

شیئر: