Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں فرزندان نے حرمین میں نماز جمعہ ادا کی

مکہ مکرمہ.... لاکھوں فرزندان اسلام رمضان المبارک کا پہلا جمعہ انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں ادا کررہے ہیں۔مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی کثیر تعداد میں جمعہ ادا کرنے کیلئے حرمین شریفین پہنچے ہوئے ہیں۔

 اس مناسبت سے دونوں شہروںمیں ایک طرف تو شٹل سروس کا زبردست انتظام کیا گیا تو دوسری جانب زائرین کی سہولت کی خاطر قالین بچھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ حرم شریف کے تہہ خانے ، چھتیں، راہداریاں اور حرم شریف جانے والے راستے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔

جمعہ کی نماز سے 2گھنٹے قبل حرم شریف کیلئے ٹریفک بھی بند کردیا گیا تھا۔

شیئر: