Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن: راہگیر نے ڈوبتی کار میں پھنسے 2بچوں کی جان بچالی

 سیبو .... مقامی ساحلی علاقے سے گزرنے والے ایک شخص کو پیدل چلتے وقت بھی اتنا ہوش رہا کہ اسکی قوت سماعت پوری طرح سے بیدار رہی اور اسی کا نتیجہ تھا کہ اس نے بچوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب وہ حفاظتی باڑ کے قریب پہنچا تو نظر آیا کہ نیچے پانی میں ایک کار ڈوب رہی ہے اور اس میں2 بچے چیخ و پکار کررہے ہیں۔ فوری طور پر اس نے لوگوں کو جمع کرلیا اور پھر  امدادی ٹیم بھی پہنچ گئی جس نے بچوں کو پانی سے باہر نکالا اور اس طرح انکی زندگی بچ گئی۔ کہا جاتا ہے کہ بچوں کے والد ریمن کازکوسیو نے سیبو کے ساحلی علاقے پربالکل کنارے ایک جگہ دیکھ کر اپنی گاڑی کھڑی کی تھی اور دونوں بچے اسی کے اندر موجود تھے۔ وہ کسی کام سے باہر نکلا  تو کار خود  ہی چلنے لگی ۔ کار سمندر میں اترنے لگی۔ حادثے کی وجہ سے بچے انتہائی حواس باختہ نظر آرہے ہیں مگر ڈاکٹروںکا کہناہے کہ یہ کیفیت زیادہ دیر نہیں رہیگی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ انہیں کوئی بڑی چوٹ یا زخم نہیں آیا۔ کہا جاتا ہے کہ بچوں کے والد ریمنڈ اسی گودی سے کسی بڑی کشتی پر سوار ہوکر کہیں جانا چاہتے تھے اور اسی کا انتظام کرنے گئے تھے جبکہ دونوں بچے کار کی عقبی سیٹ پر ہی موجود تھے۔  بچوں کو ڈوبتے دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے کود کر بچوں کی جان بچانے کی کارروائی کی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ کار اتنی تیزی سے اچانک چل پڑی تھی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا تھا اور اسی ابہام کی وجہ سے کار کو بروقت روکا نہیں جاسکا اور وہ بچوں سمیت سمندر میں جاگری۔ امدادی کام کئی گھنٹے جاری رہا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مجرمانہ غفلت برتنے اور بچوں کو اس طرح کار میں چھوڑ دینے والے باپ کے خلاف کوئی کارروائی ہورہی ہے یا نہیں۔ٹیکنیکل ماہرین کا کہناہے کہ یہ واقعہ شاید اس لئے پیش آیا کہ ریمنڈ نے ہینڈ بریک نہیں لگایا تھا۔
مزید پڑھیں:-  - - -مدد کا انوکھا اشتہارکامیاب رہا

شیئر: