Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحریہ ٹاون کے خلاف نیب کی تحقیقات

اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاون کراچی، بحریہ ٹاون لاہوراوربحریہ ٹاون راولپنڈی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین نیب نے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںبحریہ ٹاون کے خلاف انویسٹی گیشن کو 3 ماہ کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی من و عن تعمیل کی جائے۔ کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں بحریہ ٹاون کی اراضی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاون کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔عدالت نے معاملہ نیب کو بھیجنے اور تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف بھی تحقیقات

شیئر: