Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان سے نہیں ہاریں گے، حسن سردار

کراچی:پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اور سابق کپتان اولمپیئن حسن سردار نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کیمپ کے پہلے مرحلے میں دستیاب بہتر سہولتوں کے سبب اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی بہتر ہوتی جارہی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کے نتائج نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے،اس سے قبل ہماری ٹیم ناکامی سے دوچار ہو رہی تھی لیکن مضبوط ٹیموں کے اچھے کھیل اور خاص طور پر روایتی حریف ہند سے شاندار مقابلے نے کھلاڑیوں میں زبر دست حوصلہ پیدا کردیا ہے۔ ایک سوال پرسابق کپتان نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندسے ہاریں گے نہیں بلکہ کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ٹیم کے کوچ و سابق کپتان اولمپیئن محمد ثقلین نے بھی کہا کہ غیرملکی کوچ رولنٹ کی آمد سے ٹیم بہتری کی جانب رواں دواں ہے بہت جلد پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گے۔

شیئر: