Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں

  کراچی... جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خدشات لاحق نہیں ۔عمان کے جزیرے میسرہ سے لگ بھگ 740 ناٹیکل میل کی دوری پر ہوا کے کم دباو سے طوفان میں ڈھلنے والے سلسلے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق میکونو نامی طوفان جو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران باقاعدہ طوفان کی شکل اختیار کرچکا ہے۔تاہم میکونو طوفان کے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوںگے۔ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر میں بتدریج آگے بڑھنے والا طوفان 26 مئی کی صبح کو عمان یا پھر یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 64افراد کی ہلاکت؟

شیئر: