Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ا سکواش کے 7 ایونٹس کی میزبانی


اسلام آباد: پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے رواں سال پاکستان کو7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی سونپ دی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پی ایس اے نے رواں سال 5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں3 ایونٹ اسلام آباد، 2-2کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ان ایونٹس میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ قمر زمان نے کہاکہ پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یہ پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری لائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس ملک میں اسکواش کے فروغ اور بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔قمر زمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں رمضان تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں انڈر19 انڈر،11 اور انڈر 13 کے جونیئر 70 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے جارہے ہیں تاہم اس کا فائنل راؤنڈ 12جون کو کھیلاجائے گا۔ تربیت کا مقصد نچلی سطح سے جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان جونیئر کھلاڑیوں میں سے باصلاحیت پلیئرزکوقومی سطح پر لانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔

شیئر: