Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ میں 10 ہزار افراد کی 2 روزہ اسپارٹن ریس

بیجنگ : بیجنگ میں 2روزہ اسپارٹن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10ہزار سے زائد مردوں، خواتین اور نوجوانوں نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا11میل کا فاصلہ طے کیا۔اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ، برقی اور خار دار تاروں،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کم و بیش20مشکلات عبور کرنا تھیں۔سب سے پہلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیم کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

شیئر: