Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا اسمبلی نے فاٹا انضمام کی توثیق کردی

  پشاور ...خیبر پختونخوا اسمبلی نے اتوار کو فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کردی۔ وز یرقانون امتیاز شاہ نے بل پیش کیا ۔ دو تہائی اکثریت سے منظوری دی گئی ۔ 92 ارکان نے اس کے حق میں جبکہ7نے خلاف ووٹ ڈالا۔بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی پہلے ہی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور میں ہنگامے،خیبر پختونخوا اسمبلی کا گھیراو

شیئر: