Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا؛بس ،ٹریکٹر تصادم،16 بچوں سمیت 48 ہلاک

کمپالا ۔۔۔افریقی ملک یوگنڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 48 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے  شامل ہیں۔ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کیوجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے،جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریکٹر کی ہیڈ لائٹس بند ہونے کیوجہ سے پیش آیا۔

شیئر: