Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں تارکین کی تعداد میں کمی

جدہ .... سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ ماہانہ10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پانے والے نجی اداروں کے ملازمین کی تعداد 2287000تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اعدادوشمار 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کے ہیں۔ جنرل کارپوریشن نے عکاظ اخبارکو بتاتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل انشورنس قانون میں رجسٹرڈ نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان کی شرح 81فیصد ہے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تقریباً 1995ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب انکی تعداد 7.71ملین ہے ۔

                                                   

شیئر: