Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترانے کے اعزاز میں کھڑے نہ ہونے پر ججوں کی باز پرس

ریاض۔۔۔۔وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفاری نے واضح کیا ہے کہ ایک سرکاری تقریب کے دوران قومی ترانے کے اعزاز میں کھڑے نہ ہونے والے 2سعودی ججوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکاکا شہر کے کنگ عبداللہ کلچرل سینٹر میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا جہاں سعودی عدالتوں کے 2سربراہ بھی موجود تھے ۔ ان دونوں میں سے کوئی بھی ترانے کے اعزاز میں کھڑا نہیں ہوا۔ وزیر انصاف نے اس کا باقاعدہ ایکشن لے لیا ہے۔ دونوں ججوں کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -یتیم سعودی بچے افطار کرانے والوں میں شامل

شیئر: