Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیڈنگلے ٹیسٹ:پاکستانی شاہین انگلینڈ کے جال میں پھنس گئے

لیڈز:ہیڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 174رنز پر آوٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنا کر اپنے عزائم کا اظہار کر دیا۔ ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا اوراوپنرز امام الحق صفر اور اظہر علی2رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔79رنز کے مجموعی اسکور پر شاہین اپنی پرواز مکمل کر کے آرام کرنے پویلین آگئے تھے ۔اس میں ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے عثمان صلاح الدین کے 4اور کپتان سرفراز احمد کے 14انفرادی رنز شامل تھے۔شاداب خان کی 56اور حارث سہیل کی 28رنز کی اننگز نہ ہوتی تو شاہین بری طرح جال میں پھنس چکے تھے۔ حسن علی کے 24اور اسد شفیق کے 27رنز نے ٹیم کا اسکور قابل ذکر کرنے میں تھوڑا تھوڑا کردار ادا کیا۔انگلینڈ کے بولرز پوری طرح پاکستانی ٹیم پر چھائے رہے۔ کسی بیٹسمین کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور 48.1اوورز میں ہی ٹیم کو سمیٹ دیا۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کس ووکس نے3-3وکٹیں لیں جبکہ ایک کھلاڑی کو سیم کرن نے پویلین بھیجا۔انگلینڈ کے اوپنر ایلسٹرکک اور کیٹن جیننگز نے 53رنز کی ابتدائی شراکت فراہم کی اور کیٹن جیننگز کو فہیم اشرف نے 29رنز پر آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 104رنز پر گری جب حسن علی نے ایلسٹر کک کو 46رنزپر وکٹ کیپر کی مدد سے آوٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کپتان جوئے روٹ 29اور ان کے ساتھ نائٹ واچ مین ڈوم بیس بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر106رنز بنالئے تھے جبکہ اسے پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید68رنز کی ضرورت ہے اور اس کی8وکٹیں باقی ہیں۔

شیئر: