Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت50سنیٹی گریڈ متوقع

اسلام آباد ...محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چنددنوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ،، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم بونجی میں دوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
مزید پڑھیں:سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی

شیئر: