Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خواجہ_آصف

سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے رد عمل کیا۔ متعدد ٹوئٹر صارفین نے اس فیصلے سے متعلق ٹویٹس کیں۔
خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا : ‏اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ھے ۔ رب العزت کے احسان اور مھر بانیوں کا شمار ھی نھیں ۔ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ھوں ۔الحمداللہ
مائزہ حمید نے کہا : حق اور سچ سامنے آگیا ہے اور بہت جلد نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا ہی فیصلہ ہوگا۔
آفتاب اقبال کا کہنا ہے ‏: خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عدلیہ کسی کے خلاف نہیں اور کوئی ذاتی اختلافات نہیں !!نہ ہی کوئی خلائی مخلوق ہے!!جو لوگ نااہل ہوئے ہیں وہ اسی کے قابل ہیں !!
امیر عباس نے کہا : سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلین چٹ دے دی ہے اور ان کی تا حیات نااہلی کو ختم کر دیا ہے۔ آج نون لیگ کے لیے ایک بڑا دن ہے۔
محمد خضران نے ٹویٹ کیا : ان ججوں سے بھی سوال ہونا چاہیے جنہوں نے پہلے خواجہ آصف کو نااہل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ قوم احتساب چاہتی ہے۔
سید فیاض علی کا کہنا ہے : ‏آج کے عدالتی فیصلے کا آسان الفاظ میں مفہوم یہ ہے کہ پاکستان کا وزیر دفاع وزارت کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسرے ملک میں نوکری کر سکتا ہے چاہے وہ بھارت ہی کیوں نہ ہو۔یہ فیصلہ ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گا۔
عون عباس ‏نے ٹویٹ کیا : ن لیگ نے خواجہ آصف کے حق میں آنے والا فیصلہ جس خوش دلی سے تسلیم کیا ہے اسی طرح تمام خلاف آنے والے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا کریں اور شازش کا منجن بیچنے سے پرہیز کیا کریں۔ 
طلحہ غوری کے مطابق : الیکشن سے پہلے خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہونا مسلم لیگ نون کی بڑی کامیابی ہے۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے ٹویٹ کیا ‏: میں نے تو سنا تھا عدلیہ ن لیگ کے خلاف سازش کر رہی پھر یہ کیا خواجہ آصف کو واپس اہل کر دیا.

 

شیئر:

متعلقہ خبریں