Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی سے عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑونگی،گلالئی

اسلا م آباد .. تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے راولپنڈی سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی ، لودھراں اور سجاول شامل ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کو ن لیگ سے نہیں مجھ سے خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلالئی رجسٹرڈ ہوگئی ۔الیکشن کمیشن کو بلے باز کے انتخابی نشان کے لئے درخواست دی تھی لیکن ہمیں نہیں دیا گیا ، ریکٹ کا نشان الاٹ ہوا ہے۔ بلے باز کے لئے عدالت جائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے بلے باز کا انتخابی نشان لینے سے روکنے کے لئے ہر طرح سے کوشش کی، ہمیں پیسوں کی بھی آفر کی گئی۔
مزید پڑھیں:ریحام خان نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

شیئر: