Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں ن لیگ کی فتح نظر آ رہی ہے‘ مریم اورنگزیب‎

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ میں دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح اے ٹی ایم کے ذریعے ٹکٹ نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے طے شدہ وقت پر ہوں گے اور اس مرتبہ ووٹرز ٹرن آؤٹ بھی پہلے سے زیادہ ہوگا۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص ن لیگ کے کسی بھی امیدوار پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک کی تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح نظر آ رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور منظم سیاسی جماعت ہے۔ امیدواروں کے لیے انٹرویو کے لیے تشکیل دیے گئے بورڈ میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کا پورا عمل جمہوری اور میرٹ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔

شیئر: