Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالصتان کا نعرہ لگانے،جھنڈااور تلواریں لہرانے والوں کیخلاف کارروائی

امرتسر۔۔۔۔6جون 1984ء کے گھلو گھار کی34ویں سالانہ تقریب میں اکال تخت صاحب پرخالصتان کے جھنڈے، تلواریں لہرانے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مشتعل ہجوم اور شرپسند عناصر کیخلاف پولیس انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کرکے حالات کو کنٹرول کیا۔سمرن جیت سنگھ مان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بے قصورکارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں۔ سکھ برادری جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اپنے مطالبات اسی دائرے میں رہ کرمانگتے ہیں۔ ہندوستانی حکومت کو چاہئے کہ وہ سکھوں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائے۔
مزید پڑھیں:- - - -اعظم گڑھ میں ٹونس ندی کی صفائی مہم کا آغاز

شیئر: