Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت عظمیٰ کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہونا چاہئے، جنتا دل سیکولر

    نئی دہلی- - - - 2019سے پہلے حزب اختلاف کے اتحاد کی کوششوں کے درمیان جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) نے ، جو کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہے،ایک چونکانے والا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے 2019کے عام انتخابات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ جے ڈی ایس کے اس موقف سے کانگریس اور خاص طور پر پارٹی صدر راہول گاندھی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔جے ڈی ایس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں کرناٹک انتخابات کے دوران حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک سال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔جے ڈی ایس کے جنرل سیکریٹری دانش علی نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے معاملہ پرفیصلہ آئندہ سال پارلیمانی انتخابات کے بعدہی متحدہ حزب اختلاف کے ذریعہ کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کنگ جارج میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی لاپروائی سے بچے کی موت

شیئر: