Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر دوستی کرنا لڑکی کو مہنگا پڑا

لکھنؤ۔۔۔۔۔مہانگر کے نشاط گنج علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی کی دوستی فیس بک پر پرکھر مشرسے ہوگئی۔پر کھر نے بتایا کہ وہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہا ہے ۔ اس کے بعد دونوں میں چیٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملزم نے پہلے لڑکی سے دوستی کی اور پھر اسے بلیک میل کرکے اس سے تقریباً45ہزار روپے اینٹھ لئے اور اس پر شادی کرنے کیلئے دباؤڈالنے لگا۔لڑکی نے جب اس کی مخالفت کی تو ملزم نے لڑکی کے نام سے فرضی فیس بک آئی ڈی بناکر اس پر فحش تصاویراور کمنٹس پوسٹ کردیئے ۔ لڑکی کے گھروالے مختلف قسم کے فون آنے پرپریشان ہوگئے اور مہانگر کوتوالی میں لڑکے کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی شکایت ویمن پاور لائن سے کی جس نے لڑکی کے نام سے بنائے گئے فرضی اکاؤنٹ حذف کر دئیے ۔ مہانگر پولیس نے پرکھر اور اس کی ماں کیخلاف ناجائز وصولی اوردھمکی دینے  کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسام: ’’بچہ چور ‘‘کے شبہ میں 2نوجوانوں کا پرہجوم قتل

شیئر: