Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ کو زدوکوب کرنیوالا ارمان کوہلی گرفتار

ممبئی۔۔۔بالی وڈ اداکار ارمان کوہلی پر ان کی دوست نیرو رندھاوا نے الزام لگایا کہ ارمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ نیرو نے اس کی شکایت شانتا کروز پولیس اسٹیش میں کرائی ۔شکایت موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سونا ورما کے فارم ہاؤس میں روپوش ارمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ326کے تحت کیس درج کیا ۔واضح ہو کہ ارمان کو اس کیس میں 7سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ ارمان اپنے غصے کے باعث مشہور ہیں۔ بگ باس شو پر بھی آپے سے باہر ہوکر وہاں موجود ایک شخص سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایک کروڑ11لاکھ روپے جیتنے والے کا خواب؟

شیئر: