Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کا تقرر

 
ماسکو: فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی  نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران متنازعہ فیصلوں سے بچنے اور منصفانہ نتائج کے لیے ریفری کی معاونت کی غرض سے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کا جدید نظام متعارف کرا دیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے ساتھ جرمنی کی فٹبال لیگز میں اس نظام کا تجربہ کیا جا چکا ہے جہاں یہ انتہائی کامیاب اور مقبول ثابت ہوا۔رواں سال مارچ میں زیورخ میں منعقدہ اجلاس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی باقاعدہ منظوری لی گئی جہاں تمام اراکین نے اس کو مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جہاں اس سے قبل 2014 میں برازیل میں منعقدہ عالمی کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔یہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے جو روس کے تمام 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز سے منسلک ہوگا۔وی اے آر سسٹم میں ایک ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ہو گا اور اس کے 3 اسسٹنٹ ہوں گے جو میچ پر کڑی نظر رکھیں گے۔اس کے علاوہ 4 ری پلے آپریٹرز بھی ہوں گے جو کسی بھی ریویو لینے کے لیے ہر طرح سے تیار اور ویڈیو ریفری کو بہترین اینگل فراہم کریں گے جس سے باآسانی نتیجہ اخذ کیا جاسکے گا۔ فی الوقت ٹیکنالوجی کا استعمال محدود ہو گا اور اسے صرف گول، پنالٹیز، براہ راست ریڈ کارڈ اور کھلاڑی کی شناخت جانچنے کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

شیئر: