Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے مشرقی صوبے حضر موت میں القاعدہ کی بڑی سازش ناکام

صنعا ..... یمن کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے حضر موت میں القاعدہ کی دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ حضر موت صوبے کے گورنر اور یمنی فوج کے سیکنڈ ملٹری زون کے کمانڈر فراج البحسنی نے کہا ہے کہ القاعدہ نے بڑی ہوشیاری سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور انھوں نے رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید الفطر کے موقع پر ایک سے زیادہ جگہوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس سروسز نے اس کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ ” اس جگہ سے 28 دھماکا خیز ڈیوائسز ، بھاری مقدار میں بارودی مواد ، انتہا ئی دھماکہ خیز مواد سی 4 کے چار تھیلے ، دو تھرمو کوپلز اور بھاری تعداد میں مختلف اقسام کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں جوکسی بھی جگہ پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے کافی تھا ۔
 

شیئر: