Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4شیرو ں نے زرافے کو جکڑ کر گرالیا

ابوجا ....  تنزانیہ میں ایک ریزرو پارک میں 4بڑے شیروں نے زرافے کا شکار کرلیا اور پھر اس کے جسم سے گوشت نوچ کر کھاتے رہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ پہلے تو ہم اس زرافے کو بھگاتے رہے اور اس کے بعد انہوں نے اسکی لمبی ٹانگیں پکڑ لیں اور اسے اپنے طاقتور پنجوں میں دبوچ لیا اور پھر  اسے بھنبھوڑتے رہے۔ چند سیکنڈ قبل ہی یہ زرافہ ایک درخت کے قریب پتے کھاتے ہوئے گھوم رہا تھا لیکن جب شیروں نے حملہ کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم شیروں نے اسے نہیں چھوڑا۔ چاروں شیروں نے  مل کر اس کی دونوں ٹانگوں کو جکڑ لیا تھا جس کے نتیجے میں وہ گر گیا۔ اس سارے واقعہ کی ریکارڈنگ ایک برطانوی سیاح اور اس کی اہلیہ نے کرلی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سمندر میں گرنیوالا موبائل فون 2ہفتے بعد بھی کارآمد

شیئر: