Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کی ترقی کیلئے زراعت او ر دیگر شعبوں پر توجہ دی جائے ، چندر شیکھر

    حیدرآباد- - -  -تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر رائو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے زراعت اور اس سے ملحقہ دیگر  سرگرمیوں پرتوجہ دی جائے ۔ انہوں نے زراعت،صحت، تعلیم ،شہری اور دیہی ترقی جیسے شعبوںمیں ریاستوں کو مزید خود مختاری دینے کی خواہش ظاہر کی۔ راؤ نے نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیا کہ مرکزکی بعض مخصوص اسکیموں کو نرم کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ترقی اس کی ریاستوںکی ترقی پر منحصر ہے اسی لئے تیزتر ترقی کرتی ہوئی ریاستوں کیلئے ٹیکس کی ترغیب کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں زراعت اور اس سے ملحقہ شعبوں کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ ڈیری،پولٹری، مویشی اورمچھلیوں کی افزائش کو انکم ٹیکس کے دائرہ سے نکالنا چاہئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کو خارجی امور،دفاع اور میکرو اکنامکس کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ کئی عالمی چیلنجز کا سامنا ہے اسی لئے بدلتے ہوئے عالمی پس منظر میں مرکز کو چاہئے کہ وہ ان مسائل پر اپنی توجہ کو جاری رکھے اور اسی اثنا میں صحت،تعلیم ، شہری ترقی،زراعت اور دیہی ترقی سے متعلق شعبوں میں ریاستوںکو مزید اختیارات دیئے جائیں ۔

شیئر: