Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: تیز رفتار کار تالاب میں جاگری،6بچے ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔بہار کے ضلع  ارریہ میں بارات سے واپس ہوتے ہوئے تیز رفتار کاربے قابو ہوکر تالاب میں جاگری جس میں 6 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔حادثے میںزندہ بچ جانیوالے زخمی بچے کو علاج کیلئے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔حادثہ تاراباڑی تھانہ علاقے میں چکنی گاؤں کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کارڈرائیور کےقابو سے باہر ہوکر درخت سے ٹکراگئی اس کے بعد قریبی تالاب میں جا گری۔حادثے کے بعد علاقے میںکہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کی۔ امدادی و راحت رسانی کے عملے نے کار تالاب سے باہر نکالی اورقانونی کارروا ئی کے بعدنعش لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچے کو نوچ کر ہلاک کردیا

شیئر: