Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار اور نوازشریف کی پرانی دوستی ختم

  فیصل آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات میں پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو4 انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا۔ ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور نوازشریف کا پرانا ساتھ کل ختم ہو گیا ۔قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو 4 انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔ چوہدری نثار کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے۔ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی۔ اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا ۔الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی کا بغل بچہ بن کر اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم بن جائے گا تو ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کے جلسے میں گو نواز گو کے نعرے

شیئر: