Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے کم اور زیادہ ووٹر کہاں ہیں؟

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے اضلاع میں ووٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیں جن کی تعداد 39 ہزار 787 ہے سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جس کے لاہور ڈسٹرکٹ میں ووٹر کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار957 ہیں پنجاب میں سب سے کم ووٹر ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار447 ہیں۔ سندھ میں سب سے کم ووٹر ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار941 ہیں صوبے کے سب سے زیادہ ووٹر کراچی کے ضلع سینٹرل میں ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں۔ صوبے میں سب سے کم ووٹروں کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے۔ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں۔ فاٹا میں سب سے زیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہے۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں1691خواتین امیدوار
 

شیئر: