Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں ہلاکتوں اور شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف ہڑتال

سری نگر۔۔۔۔وادی کشمیر میں سینیئرصحافی، ادیب اور قلمکار سید شجاعت بخاری کے قتل اور حالیہ ہلاکتوں کیخلاف ہڑتال شروع کردی گئی۔اس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔ معمول کے برعکس سری نگر کے پائین شہر میں ہڑتال کا اثر نہیں رہا۔ہڑتال کے دن پائین شہر کے5 پولیس تھانوں میں کرفیو جیسی فضا قائم کرنا3 برسوں سے معمول بن چکا تھا۔حساس مقامات بشمول نوہٹہ میں واقع جامع مسجد کے باہر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گورنر راج میں ہمیں اطمینان کا سانس لینے کا موقع ملا ہے۔ شمالی کشمیر کے بیشتر قصبوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی۔ سری نگر میں پائین شہر اور سول لائنز کے علاقوں میں مکمل جبکہ مضافاتی علاقوں میں جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی۔ وادی کشمیر کے دوسرے حصوں بشمول وسطی کشمیر کے گاندربل اور بڈگام اضلاع میں ہڑتال کا اثر رہا۔ دریں اثنا وادی میں عسکریت پسندوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر جموں کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں معطل رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -قرض میں ڈوبے صحافی نے معصوم بچوں کو مار کر پھانسی لگالی

شیئر: