Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می اے 2 اینڈرائیڈ ون ایڈیشن پیش کرنے کی تیاریاں‎

شیاؤمی کمپنی می اے 2 انڈرائیڈ ون اسمارٹ فون پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 4 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کو 32 جی بی ، 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3010 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئیک چارج ٹیکنالوجی بھی شامل ہوگی ۔ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا جائیگا۔ 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 19800 ہندوستانی روپے ، 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 22500 ہندوستانی روپے اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 25300 ہندوستانی روپے ہوگی۔ فون کی فروخت 8 اگست سے شروع ہوگی ۔
 

شیئر: