Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی گولہ باری سے الحدیدہ میں خاتون اپنے 7بچوں سمیت جاں بحق

    صنعاء- - - - یمن میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی گولہ باری سے ملک کے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کے سات بچے شامل ہیں۔  حوثی باغیوں نے جنوبی الحدیدہ کے الجراحی ضلع کے الدنین قصبے پر ہاون راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ماں اپنے سات بچوں اوربچیوں سمیت لقمہ اجل بن گئی۔ مرنے والے بچوں کی عمریں 15 اور چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا تھاکہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹ کے نتیجے میں مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود تمام افراد لقمہ اجل گئے۔قبل ازیں مریس ضلع میں حوثیوں کے حملے میں ایک خاتون سمیت تین شہری مارے گئے تھے جب کہ اسی علاقے میں چند روز پیشتر حوثیوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -یمنی افواج نے الحدیدہ میں مزید ٹھکانے آزاد کرالئے، حوثی شر پر آمادہ
 

شیئر: