Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد...نگراں حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔نگراں وزیر اعظم ناصرالملک نے صدر ممنون کو ماروی میمن کو ہٹانے کے لئے سمری بھجوادی ۔ ماروی میمن مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی تھیں۔ واضح رہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے نگراں حکومت نے وفاق اور چاروں صوبو میںبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیا ہے۔ 2 بڑی پارٹیاں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پہلے ہی ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ن لیگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ماروی میمن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔ اسمبلیاں تحلیل اور کابینہ کے مستعفی ہونے کے باوجود ماروی میمن نے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

شیئر: