Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ، امریکہ سے ایک ہزار سویلین طیارے خریدے گا

نئی دہلی .... اگرچہ امریکہ اور ہندوستان میں تجارتی جنگ شروع ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود ہند امریکہ سے مزید تیل اور ایک ہزار سویلین طیارے خریدے گا۔ یہ طیارے 7سے 8برس میں اس کے حوالے کئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ وہ امریکہ سے تیل اور گیس کی خریداری میں بھی اضافہ کریگا۔ یہ بات وزیر تجارت سریش پربھو نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں کہی۔ امریکی حکومت کے نائب تجارتی نمائندے مارک لینسکوٹ اتوار سے دہلی میں وزارت تجارت کے اہلکاروں سے تجارتی محاذ پر حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بارے میں بات چیت کرینگے۔ ہندوستان امریکہ کو یہ قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اس نے امریکہ کی طرف سے اسٹیل او رایلومینیم کی درآمدات پر جو محصورلات عائد کئے ہیں، اس کی وجہ سے ہند پر امریکی پابندیاں ہیں۔ ہند کا کہنا ہے کہ وہ طیاروںکیلئے 5بلین ڈالر سالانہ اور تیل و گیس کی خریداری کیلئے 4بلین ڈالر امریکہ کو ادا کریگا۔ یہ سودا دفاعی خریداریوں کے علاوہ ہے۔
 
 
 
 

شیئر: