Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی خون میں لت پت تڑپتی رہی ، لوگ وڈیو بناتے رہے

گریٹر نویڈا۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے مصروف ترین علاقے میں واقع شاپنگ مال میں ایک منچلے نے لڑکی کو چاقوسے پے درپے وار کرکے زخمی کردیااور خود کو بھی چاقومار لیا۔ لڑکی خون میں لت پت تڑپتی رہی اور لوگ وڈیو بناتے رہے۔ اس واقعہ کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں لڑکی فرش پر پڑی زندگی کی آخری سانس گن رہی ہے اور بھیڑتماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔ وڈیو میں ایک پولیس اہلکار بھی نظر آرہا ہے لیکن وہ زخمی لڑکی کی مدد کرنے کے بجائے بھیڑ کو قابو کرنے میں لگا ہوا ہے۔ بھیڑ میں موجود لوگ پولیس اہلکار سے آٹو رکشہ بلواکر لڑکی اور لڑکے کو اسپتال لے جانے کی بات کرتے ہیں لیکن نہ ہی پولیس نے ان کی باتوں پر کان دھرا اور نہ ہی موقع پر موجود تماش بینوں نے تاہم بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ درج کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرایا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بڑے بھائی کو گردہ عطیہ کرنے کیلئے خود کشی

شیئر: