Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وی ڈونٹ وانٹ دبنگ تھری‘

 بالی وڈ سلطان سلمان کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کردی۔ رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ریس تھری‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے تو گاڑے لیکن مداحوں کی توقعات پر پوری نہ اتری اور اب اسی وجہ سے سلو میاں کی نئی فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ ’ریس تھری‘ نے اب تک باکس آفس پر تقریباً 160 کروڑ کا بزنس کیا لیکن مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی ،کرداروں اور گرافکس میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر ’وی ڈونٹ وانٹ دبنگ تھری‘ کے نام سے ہیش ٹیگ خاصا مقبول ٹرینڈ بن گیا ہے۔ایک صارف نے بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ لولیا ،دیسی شا ،ثاقب سلیم کو سامعین کی جانب سے مسترد کیا جا چکا ہے اگر سلمان خان انہیں 100 بار بھی موقع دے دیں تب بھی سامعین انہیں قبول نہیں کریں گے اس طرح سلمان خود اپنا کریئر تباہ کررہے ہیں۔
 

شیئر: