Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز کاہلوں بھی ٹکٹو ں کی تقسیم پر ناراض

سرگودھا... تحریک انصاف کے سینیئرنائب صدر شمالی پنجاب ممتاز اختر کاہلوں ،عبداللہ ممتاز کاہلوں ،سابق تحصیل ناظم ملک شعیب اعوان سمیت دیگر امیدواران و پارٹی عہدیداران نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزادنہ حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔3 مرتبہ کرائے جائے والے اصل عوامی سروے کی رپورٹ عمران خان کو دی جائے ۔ٹکٹوں کی تقسیم پر جس طرح پیسہ چلا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ۔ خان صاحب کالی بھیڑوں کا پتہ لگائیں مشکل حالات میں یہ پارٹی کے ہمراہ کھڑے نہ ہوں گے ۔ شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں سب سے زیادہ فنڈ اور عہدے نادیہ عزیز کو د ئیے تھے مگر وہ احسان فراموش نکلیں ۔ آخری تنخواہ وصول کر کے تحریک انصاف میں شامل ہوئی ہیں ۔ کارکنان پارٹی کے اس فیصلے کو نہیں مانتے ۔48گھنٹے میں فیصلے تبدیل کرکے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ د ئیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود ہی کہا ہے کہ اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں کسی جگہ زیادتی ہو تو احتجاج کریں ۔ پر امن اہتجاج کرتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ این اے 90پی پی 77اور 78میں ٹکٹوں کے فیصلے کو فوری طور پر تبدیل کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نادیہ عزیز ،حاجی اقبال اور عنصر مجید نیازی برے وقت میں پارٹی کے ہمراہ نہیں کھڑے ہوں گے۔ پارٹی نے ا سے ٹکٹ دی ہے جو اپنی یوسی سے بلدیاتی انتخابات میں ہار گئی تھی ۔ممتاز اختر کاہلوں نے کہاکہ مجھے مسلم لیگ ن کی طرف سے 2ٹکٹوں کی آفر ہوئی تھی لیکن ا سے مسترد کر دیا تھا ۔عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کہاکہ میرے والد نے سیاست کو عبادت سمجھ کر شروع کر رکھا ہے ۔ عمران خان کو نیا پاکستان بنانے کے لئے صاف شفاف کردار کے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ بد قسمتی سے ان کے ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگوں نے خان صاحب کو یرغمال بنا لیا ۔ ممتاز اختر کاہلوں نے ایک سوال پر کہا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے تبدیل نہ کئے تو جلد بہترین پینل کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں۔ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا ۔ابھی 4د ن باقی ہیں۔ پارٹی کو فیصلہ عوامی امنگوں پر کرنا چاہیے ورنہ پارٹی کو نقصان ہو گا ۔
مزید پڑھیں:ملتان،تحریک انصاف کی خواتین بھی گتھم گتھا

شیئر: