Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے چین کے ساتھ شاہراہ ریشم کے منصوبے کی منظوری دیدی

 
ریاض:سعودی کابینہ نے شاہراہ ریشم کیلئے اقتصادی راہداری کی بابت چین اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی منظوری دیدی۔یہ منظوری پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں نائب الملک شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ سعودی عرب اور چین نے 9ربیع الثانی 1437ھ کو ریاض میں  پیداواری توانائی کے سلسلے میں تعاون اور 21ویں صدی کیلئے سمندری شاہراہ ریشم نیز ریشم شاہراہ کی اقتصادی بیلٹ کے سلسلے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت منظور کی تھی۔ سعودی عرب اور چین اس معاہدے کے حوالے سے بہت زیادہ پرامیدنظر آرہے ہیں۔اجلاس کے آغاز میں نائب الملک نے مشرقی ریجن میں متعدد صنعتی و ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے قدرو منزلت کا اظہار کیا۔
 

شیئر: